تل ابیب ۔ اسرائیل کا یہ اعتراض کہ اس کا علاقائی دشمن ایران ،لڑاکا ڈرونز بنانے میں وینزویلا کی مدد کر رہا ہے اس تشویش میں اضافہ کر رہا ہیکہ امریکہ کے مخالف دو اتحادی ،ایسے ڈرونز کو ،دہشت گردی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے 22 فروری کو کہا کہ ان کی حکومت کو پختہ یقین ہے کہ ایران کے مقررہ ہدف پر نشانہ بنانے والے میزائل ،وینزویلا کو اس لیے دیے جا رہے ہیں کہ تاکہ انہیں جدید ایرانی مہاجر ڈرونز یا اس سے ملتے جلتے ماڈلز میں نصب کیا جا سکے۔اسرائیلی وزیر دفاع گینٹز نے ٹی وی پر بات کرتے ہوئے سکرین پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی ایک تصویر دکھائی جس میں وہ ڈرون کا ایک ماڈل اپنے سرکاری ٹی وی پر دکھا رہے ہیں۔ تحقیقاتی گروپ اورورا انٹیل کا ،جس نے ،نومبر 2020 کے وینزویلا ٹی وی پروگرام کے اس اسکرین شاٹ کو سب سے پہلے ٹوئٹ کیا تھا ، کہنا ہے کہ یہ ماڈل ،ایرانی مہاجر۔سکس ڈرون کی نمائندگی کرتا ہے ،جو اپنی قسم کا جدید ترین ڈرون ہے۔یہ 200 کلومیٹر کے فاصلے تک میزائل حملے اور نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے اور12 گھنٹے تک فضا میں رہ سکتا ہے۔