وینزویلا کو کنٹرول میں رکھنے کا بیان ، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : 4 جنوری ( ایجنسیز ) وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کو کنٹرول میں رکھنے کے بیان پر واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور نعرے لگانے کے ساتھ مظاہرین نے’وینزویلا کے خلاف جنگ نہیں’ کے بینر بھی لہرائے۔ادھر نیو یارک شہر کے ٹائمز اسکوائر میں مظاہرین نے ریلی نکالی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ پیرس میں بائیں بازو کے مظاہرین نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کی اور وینزویلا کے جھنڈے لہرائے۔وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے خلاف یونان کے دار الحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔روم میں اٹلی کے شہریوں کا وینزویلا میں امریکی آپریشن کے خلاف احتجاج اور ارجنٹینا اور کولمبیا میں بھی امریکی حملے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔واضح رہے کہ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر مادورو کیخلاف کرمنل چارجز کا اعلان کرتے ہوئیکہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے، انہیں قانون کے کٹہریمیں لایا جائیگا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت میں ایک غیرمعمولی آپریشن کیا، امریکی فوج کی فضائی، زمینی اورسمندری طاقت کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا، یہ امریکی فوجی طاقت کا ایک غیرمعمولی اور شاندار مظاہرہ تھا۔صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ وینزویلا کو اقتدار کی منتقلی تک ہم چلائیں گے، ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔