واشنگٹن، 6نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وینزویلا کی حکومت پر دباؤ بنانے کے لئے امریکی انتظامیہ نے وینزویلا کے پانچ افسران پر پابندی عائد کی ہے ۔امریکی ٹریژری سیکریٹری سٹیون مینوچن نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں وینزویلا کے صدر نکولس مادرو کی جگہ یہ افسر حصہ لے رہے تھے جن پر بدعنوانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جیسے معاملے درج ہے ۔بیان کے مطابق سبھی افسران وینزویلا کی فوج، انٹیلی جنس کے سینئر افسر ہے ۔یوروپین یونین اور کینیڈا نے ان ا فسروں پر پہلے سے ہی پابندی عائد کی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے گزشتہ کچھ وقت سے حزب اختلاف کے لیڈر جوآن گوائیڈو کی حمایت میں مادرو حکومت کے خلاف اقتصادی اور سفارتی پابندیوں جیسی کئی پابندیاں عائد کیں ہیں ۔