وینزویلا کے ہزاروں شہریوں کا سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ

   

کارکس ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وینزویلا کے ہزاروں شہری سرکوں پر نکل آئے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر جیوان گائیڈو نے صدر نیکولس میڈرو پر دباؤ ڈالا ہے جس کے بعد ملک میں برقی بلیک آوٹ کے باعث بحران پیدا ہوا تھا ۔ دونوں گائیڈو اور میڈرو جنہوں نے اس تیل کی دولت سے مالا مال جنوبی امریکی ملک کی قیادت کے لیے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ کارکس اور دیگر شہروں کی سڑکوں پر نکل آئیں اور احتجاج کریں۔
گائیڈو نے کہا کہ میں وینزویلا کے عوام پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس بدعنوان حکومت کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کریں ۔۔