ماسکو ۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے امریکہ کے ساتھ بات چیت ہونے کی تصدیق کی ہے ۔مسٹر مادرو نے منگل کو کہا کہ امریکہ اور وینزویلا کے حکام کے درمیان کئی ماہ سے بات چیت ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا‘‘میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ میری اجازت سے امریکی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ کئی ماہ سے ہمارے افسران رابطہ میں بنے ہوئے ہیں’’۔اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن وینزویلا کے اعلی افسران کے ساتھ رابطے میں بنا ہوا ہے ۔
