وینس ولیمز کا نیا ریکارڈ ، فاتح معمر ترین کھلاڑی بن گئی

   

واشنگٹن، 23 جولائی (آئی اے این ایس) سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز نے 16 ماہ بعد اپنے پہلے سنگلز میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ڈی سی اوپن ویمنز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں عالمی نمبر 35 پیٹن سٹرنز کو 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ 45 سالہ وینس ولیمز ٹور لیول سنگلز میچ جیتنے والی دوسری معمر ترین کھلاڑی بن گئیں، 21 سال قبل 47 سالہ مارٹینا نووراتلووا نے 2004 ومبلڈن میں کیٹالینا کاسٹانو کو شکست دی تھی۔میچ کے بعد وینس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہایہ پہلا قدم ہے، اور پہلا میچ ہمیشہ انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اتنے طویل وقفے کے بعد پہلا میچ کھیلنا کتنا مشکل ہوتا ہے، اسے بیان کرنا مشکل ہے۔ میچ سے قبل میں جانتی تھی کہ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہوں، لیکن اصل چیلنج جیتنا ہوتا ہے۔ یہ بہترین نتیجہ ہے ۔ ایک اچھا میچ کھیلنا اور جیتنا۔ میں یہاں اپنے دوستوں، اہلِ خانہ، ان لوگوں کے ساتھ ہوں جنہیں میں چاہتی ہوں، اور ان مداحوں کے ساتھ بھی جو مجھے چاہتے ہیں یہ ایک خوبصورت رات تھی۔سات مرتبہ کی گرانڈ سلام سنگلز چمپئن وینس پہلے ہی اس وقت کی سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی تھیں جنہوں نے کسی ٹور لیول سنگلز میچ میں شرکت کی تھی، جب کہ 46 سالہ کیمیکو ڈیٹے نے 2017 ٹوکیو میں پہلا راؤنڈ ہارا تھا۔ وینس کو اب کم از کم ایک اور سنگلز میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ یہ اْن کی پہلی سنگلز جیت تھی جب سے انہوں نے 2023 سنسناٹی میں اْس وقت کی عالمی نمبر 16 ویرونیکا کودیرمیٹوا کوشکست دی تھی۔