وینو مانکڈ ٹرافی کیلئے جموں و کشمیر کی مینس اور ویمنس ٹیمیں

   

جموں: جموں اینڈکشمیر کرکٹ اسو سی ایشن نے وینو مانکڈ انڈر 19 ٹورنمنٹس کے لئے مردوں اور خواتین کے اسکواڈس کا اعلان کیا ہے۔ اسو سی ایشن کے رکن برگیڈیر (ر) انیل گپتا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مردوں اور خواتین کی جونیئر سلیکشن کمیٹیوں نے چیف سلیکٹروں ارن شرما اور پرتیبھا ودھرا بھسین کی سربراہی میں انڈر 19 ونو مانکڈ ٹرافی میں جموں وکشمیر کی نمائندگی کرنے کے لئے ٹیم کو منتخب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے زیر اہتمام20 ستمبر سے 18 اکتوبر تک کھیلی جانے والی ونڈے ٹرافی کے لئے بھی ویمنس انڈر 19 ٹیم کا انتخاب بھی کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ منتخب شدہ کھلاڑیوں کی فہرست متعلقہ سلیکشن کمیٹیوں نے اسوسی ایشن کی سب کمیٹی کو پیش کی تھی۔ دریں اثنا کرکٹ آپریشنز اینڈ ڈیولوپمنٹ کے رکن متھن منہاس نے سلیکٹروں کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرکے جموں وکشمیر میں کرکٹ کونئی بلندیوں تک پہنچائیں گے ۔ قانونی امورکے رکن سنیل سیٹھی نے کہا کہ ہم ٹیموں کو مکمل طور پر تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ کھیل کے اعلیٰ سطحوں پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ مردوں کے انڈر 19 ٹیم میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد ہریر صوفی (کپتان)،ضیا فیصل، اکشٹ گنڈرال (نائب کپتان)، آریہ سونش ٹھاکر، عبد الباری، یوراج سیانی، دانش ہلال، آکاش ایوب بٹ، محمد نوید، تابش نثار، رنجوٹ سنگھ، ونشاج شرما،نتیم ابرول، یاسر رشید، دھرو سنگھ پرمر، جسبیر سنگھ، مانک جسروتیہ، باسط بشیر شامل ہیں جبکہ راجو شرما ٹیم کے چیف کوچ ہیں۔