وینچر کی منظوری اور باونڈری وال کو بچانے رشوت قبول کرنے والے عہدیدار گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : وینچر کی منظوری اور باونڈری وال کو کارروائی سے بچانے کے لیے رشوت کا مطالبہ کرنے والا عہدیدار پکڑا گیا ۔ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ایک کارروائی میں ٹاون پلاننگ عہدیدار ایلم پیٹ میڑچل ڈسٹرکٹ کو لاکھوں روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق رادھا کرشنا ریڈی ٹاون پلاننگ آفیسر ایلم پیٹ میونسپٹی کو ساڑھے تین لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ رادھا کرشنا ریڈی نے ایک وینچر کی منظوری کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور اس وینچر کی باونڈری وال کو انہدامی کارروائی سے بچانے کے لیے 5 لاکھ روپئے رشوت کا مطالبہ کیا ۔ ایک لاکھ روپئے ٹاون پلاننگ عہدیدار نے اڈوانس میں حاصل کرلیے تھے اور باقی رقم حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔۔ ع