دیورکدرہ ۔22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی دیورکدرہ سے مسٹر آلہ وینکٹیشور ریڈی رکن اسمبلی کو دوبارہ بی آر ایس پارٹی ٹکٹ دیئے جانے پر حلقہ اسمبلی دیورکدرہ میں زبردست جشن مناتے ہوئے حوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا ۔ سارے بی آر ایس قائدین نے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے ہوئے فرطِ مسرت میں رکن اسمبلی آلہ وینکٹیشور ریڈی کو دلی مبارکباد دے کر مٹھائیاں کھلاتے ہوئے بی آر ایس زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے جس سے سارا ماحول گونج اُٹھا ۔ بی آر ایس کارکنوں نے اہم چوراہوں پر جمع ہوکر جشن منایا ۔ اس موقع پر میناریٹی پریسیڈنٹ محمد مظہرالدین ، قطب الدین ، مصطفیٰ ، روی ، راجو ، مہیش ، مقبول موجود تھے ۔
رام موہن ریڈی کو دوبارہ بی آر ایس ٹکٹ کی اجرائی
دیورکدرہ ۔22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب رام موہن ریڈی حلقہ اسمبلی مکتھل کو دوبارہ بی آر ایس ٹکٹ کی اجرائی پر حلقہ اسمبلی مکتھل کے مواضعات میں اوٹکور ، تپرس پلّی ، مخدوم پور ، بجوار ، کلور ، پورلہ خورد ، ارسلون پلی ، ساددار ، پاشہ پلی ، سمتا پور ، پگڑی ماری ، جیکلیر کے علاوہ دیگر گاؤں میں جشن کا ماحول رہا اور پارٹی کارکنوں کی جانب سے زبردست آتشبازی کی گئی ۔ اس موقع پر سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی ، اشوک گوڑ ، زیڈ پی ٹی سی ، پال ریڈی ، نائب سرپنچ عبادالرحمن ، شبو ددار ، سمیع اﷲ کلوال کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔