حیدرآباد۔ 21 اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیر کو دو کاروں کے تصادم میں ایک شیرخوار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ وینکٹ راؤ پیٹ کے قریب پیش آیا۔ شاہ پور نگر سے تعلق رکھنے والے کوچارم کی ایک درگاہ جارہے تھے۔ حادثہ میں ایک شیرخوار ایک سالہ غوث، عظیم بیگم 40 سالہ اور علی 45 سالہ ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کار مخالف سمت سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں تین ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا اور دونوں کار ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ش