حیدرآباد۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج وینکٹ راملو ایڈیشنل کمانڈنٹ کو نئی تلنگانہ سکریٹریٹ کا چیف سیکوریٹی آفیسر مقرر کیا ہے۔ ریزرو سب انسپکٹر (آر ایس آئی) کی حیثیت سے آندھرا پردیش اسپیشل پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے پی وینکٹ راملو نے ایڈیشنل کمانڈنٹ کے عہدے پر ترقی حاصل کی تھی۔ ان کا تعلق ضلع گدوال سے ہے اور چیف منسٹر کے سی آر نے انہیں نئے سکریٹریٹ کی سیکوریٹی کی ذمہ داری دی ہے۔