حیدرآباد۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سابق لیڈر جی ویویک وینکٹ سوامی امکان ہے کہ جلد بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے انہوں نے دہلی میں بی جے پی لیڈر رام مادھو کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بعد ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی کہ ویویک کسی بھی وقت بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے بظاہر ویویک نے حیدرآباد میں تاریخی عمارتوں کو انہدام سے بچانے کے مقصد سے امیت شاہ سے ملاقات کی ہے جبکہ ذرائع نے کہا کہ اس ملاقات میں ویویک کی بی جے پی میں شمولیت کی تاریخ اور وقت طے کئے گئے ہیں ویویک ممتاز سابق کانگریس لیڈر وینکٹ سوامی کے فرزند ہیں ۔
کمزور طبقات کے طلبہ کیلئے تلنگانہ میں 190 ایم بی بی ایس نشستوں کا اضافہ
حیدرآباد۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز) مرکزی وزارت صحت نے ملک بھر میں معاشی طور پر کمزور طبقات کے کوٹہ میں پانچ ہزار دو سو ایم بی بی ایس سیٹس کا اضافہ کیا ہے اس زمرہ میں تلنگانہ کو مزید ایک سو نوے 190 سیٹس اور آندھراپردیش کو مزید 360 سیٹس دی گئی ہیں۔
