وینکیا نائیڈو کا ارونا آصف علی کو خراج

   

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مشہور مجاہد آزادی ارونا آصف علی کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ارونا آصف علی کی حب الوطنی ہر ہندوستانی کو ترغیب دیتی ہے ۔ نائیڈو نے کہا کہ بے خوف مجاہد آزادی، پرعزم قیادت اور سرشار ماہر تعلیم ارونا آصف علی کی جینتی کے موقع پر انہیں بصد احترام سلام پیش کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ بھارت رتن ایوارڈ یافتہ مشہور مجاہد آزادی مرحوم ارونا آصف علی کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کی یاد میں پراحترام سلام۔ انہوں نے ‘بھارت چھوڑو آندولن’ کے دوران ہندوستان کی نوجوان طاقت کو متعارف کرایا۔ مزدوروں اور خواتین کے مفاد کے لئے ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔