نئی دہلی ۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے گجرات کے بھروچ میں واقع ایک اسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ نائیڈو نے ہفتہ کو یہاں جاری یہاں ایک پیغام میں پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاگجرات کے بھروچ میں واقع ایک اسپتال میں آگ لگنے سے ہوئی مریضوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت اور دعائیں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں اور ایشور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ حالیہ عرصہ میں ملک کے بیشتر علاقوں میں کورونا ہاسپٹلس میں آتشزدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں جس کے نتیجہ میں کئی مریضوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ حکومتوں کی جانب سے موثر اقدامات کے باوجود کورونا ہاسپٹلس میں ایسے واقعات باعث تشویش ہیں۔