نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے اپنی جانوں کی بازی لگانے والے فوجیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ان کے کنبوں کی بازآباد کاری اور فلاح و بہبود میں بھرپور تعاون کرنا چاہئے ۔ نائیڈو نے منگل کو مسلح افواج کے یومِ غم پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو فوجیوں اور ان کے کنبوں کی بازآبادکاری اور فلاح و بہبود میں تعاون کے لیے آگے آنا چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ مسلح افواج کے یوم عَلم کے موقع پر ہماری افواج کے امر شہیدوں کی شجاعت اور ان کے اہل خانہ کے صبر و تحمل کو سلام کرتا ہوں۔ بہادر افواج کے عزم و حوصلہ اور سرشاری کو سلام کرتا ہوں۔ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔