نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے بہترین مستقبل کی خواہش کی ہے ۔جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ خواتین ہاکی ٹیم کی کارکردگی نے ملک کے لئے ایک نئی امید جگائی ہے ۔ آئندہ نسلیں اس ٹیم سے متاثر ہوں گی۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کو ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے ۔ ان کی عمدہ کارکردگی سے ملک خواتین ہاکی کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہے ، نیا ٹیلنٹ آپ سے متاثر ہو گا۔ مستقبل کی کامیابیوں کے لیے میری نیک تمنائیں۔