نئی دہلی ۔ نائب صدر جہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے ریاست کے عوام کو یوم گجرات کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجارت اور روحانیت کی زمین ہے ۔ مسٹر نائیڈو نے ہفتے کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ گجرات ثقافت اور قدرت کی ریاست ہے اور اس نے جدید ہندوستان کو ایک نئی سمت دی ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہاآج یوم گجرات ہے ۔ مہاتما گاندھی،سردار پٹیل کی زمین گجرات نے جدید ہندوستان کو سمت دی ہے ۔ یہ تجارت اور روحانیت کی ریاست ہے ۔ گجرات ثقافت اور قدرت کی ریاست ہے ۔اس موقع پر ریاست کے عوام کی صحت ،حفاظت ،کامیابی اور خوشحال زندگی کی دعا کرتا ہوں۔