نئی دہلی۔ ڈبل ورلڈ چمپیئن شپ میں برونز میڈل جیتنے والی وینیش پھوگاٹ، جو برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف 38 دن کے طویل احتجاج کا چہرہ تھیں، اگلے ماہ بوڈاپیسٹ میں پولیاک امرے اور ورگا جانوس میموریل مقابلے میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ بوڈاپیسٹ ایونٹ سال کی چوتھی اورآخری رینکنگ سیریز ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کھیل کو چلانے والی ایڈہاک کمیٹی اور حکومت کی ٹاپ اسکیم کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں ان کے نام کی منظوری دی گئی۔ ونیش نے ٹوکیو اولمپکس کے برونز میڈل جیتنے والے بجرنگ پونیا اور ریو گیمزکی برونز میڈل جیتنے والی ساکشی ملک کے ساتھ مل کر سابق صدر برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کے لیے پہلوانوں کے احتجاج کی قیادت کی ہے۔ تینوں گراپلر زگریب (فروری)، اسکندریہ (فروری) اور بشکیک (جون) رینکنگ سیریز کے ساتھ ساتھ اپریل میں ایشین چمپئن شپ سے بھی محروم رہے۔