نئی دہلی ۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ اس سال کے لئے ویوو (Vivo) کے ساتھ آئی پی ایل کے ٹائٹل اسپانسر معاہدے کی معطلی ایک معمولی جھٹکا ضرور ہے لیکن کوئی سنگین مالی بحران نہیں ہے ۔ بی سی سی آئی نے حال ہی میں سرحد پر جاری کشیدگی کی وجہ سے چینی موبائل کمپنی ویوو کے ساتھ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کے 13 ویں ایڈیشن کے لئے اپنے معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ویوو نے 2018 سے 2022 تک پانچ سال تک 2199 کروڑ روپئے (سالانہ تقریبا 440 کروڑ روپئے ) میں آئی پی ایل کے ٹائٹل اسپانسر کے حقوق حاصل کرلیے تھے ۔