ویوکانند ریڈی قتل کیس‘ ملزم بھاسکر ریڈی کو ضمانت منظور

   

حیدرآباد۔/20 ستمبر، ( سیاست نیوز) سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل معاملہ میں ملزم وائی ایس بھاسکر ریڈی کو 12دن کیلئے اسکارٹ ضمانت منظور کی گئی۔ ناسازی مزاج کے سبب 15 دن کی عبوری ضمانت کیلئے بھاسکر ریڈی کی جانب سے سی بی آئی عدالت میں درخواست داخل کی گئی۔ چنچل گوڑہ جیل کے عہدیداروں نے بھاسکر ریڈی کی صحت کے بارے میں عدالت میں رپورٹ پیش کی۔ سی بی آئی کورٹ کے جج نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد بھاسکر ریڈی کو 22 ستمبر سے 3 اکٹوبر تک 12 دنوں کیلئے اسکارٹ ضمانت منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ حیدرآباد کے باہر نہ جائیں۔

واضح رہے کہ ویوکانند ریڈی قتل معاملہ میں پانچویں ملزم بھاسکر ریڈی چنچل گوڑہ جیل میں ریمانڈ کسٹڈی میں ہیں۔