حیدرآباد: 18 جولائی (سیاست نیوز) سابق وزیر ویویکانند ریڈی قتل معاملہ میں ایم پی کڑپہ اویناش ریڈی کی ضمانت منسوخ کرنے دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ گنگی ریڈی کو ضمانت اور اویناش ریڈی کی ضمانت منسوخ کرنے کی دو علیحدہ درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے دونوں پر ستمبر کے دوسرے ہفتے میں سماعت کا فیصلہ کرکے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی۔ سی بی آئی کو ہدایت دی گئی ہے کہ اویناش ریڈی کی ضمانت کی منسوخی پر جوابی حلف نامہ داخل کریں۔ قتل کیس سے متعلق تفصیلات اور ڈائری رپورٹ سربمہر لفافے میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ واضح رہے کہ ویویکانند ریڈی قتل معاملہ میں سی بی آئی نے رکن پارلیمنٹ کڑپہ پر سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ر