ویویکانند ریڈی قتل معاملہ کی سی بی آئی کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد/22ستمبر ( سیاست نیوز) سابق وزیر وائی ایس ویویکا نند ریڈی قتل معاملہ کی سی بی آئی خصوصی عدالت میں آج سماعت ہوئی۔ وائی ایس آر کانگریس ایم پی اویناش ریڈی اور دیگر ملزمین پیش ہوئے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد 4 اکٹوبر تک سماعت کو ملتوی کردی۔ اسی دوران اسکارٹ ضمانت کے بعد ملزم وائی ایس بھاسکر ریڈی کو جیل سے رہا کردیا گیا ۔ خرابی صحت کے باعث سی بی آئی عدالت نے 12 دن کی اسکارٹ بیل منظورکی ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد بھاسکر ریڈی نے ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیاسٹرو انٹرالوجی پہنچ کر معائنے کرائے۔ عدالت نے بھاسکر ریڈی کو حیدرآباد سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔