ویویکانند ریڈی قتل کیس ملزم کی ضمانت منسوخ تلنگانہ ہائیکورٹ کا فیصلہ

   

حیدرآباد27 اپریل (سیاست نیوز) سابق وزیر ویویکانند ریڈی قتل میں تلنگانہ ہائیکورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ میں ملزم اے گنگی ریڈی کی ضمانت کو منسوخ کردیا۔ سی بی آئی نے درخواست دائر کرکے گنگی ریڈی کی ضمانت منسوخ کرنے اپیل کی تھی ۔ ہائی کورٹ میں کل سماعت ہوئی اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کردیا تھا۔ عدالت نے آج فیصلہ سناکر گنگی ریڈی کی ضمانت منسوخ کردی اور 5 مئی سے قبل سی بی آئی میں پیش ہونے ہدایت دی گئی۔ سرینڈر نہ ہونے پر سی بی آئی کو گرفتاری کی اجازت دی ہے۔ سی بی آئی وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ گنگی ریڈی کی ضمانت پر تحقیقات پر اثر پڑسکتا ہے اور وہ گواہوں پر اثر انداز ہونے کوشش کرسکتے ہیں۔ گنگی ریڈی کے وکیل نے سی بی آئی سے اختلاف کیا ۔ سی بی آئی وکیل ایم ناگیندر نے بتایا کہ ضمانت کے حق میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ نے کالعدم کردیا جس کی بنیاد پر گنگی ریڈی کی ضمانت کو منسوخ کیا جائے۔ کیس میں ایم پی کڑپہ اویناش ریڈی بھی پیشگی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔ر