حیدرآباد۔/15 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے پی وی نرسمہا راؤ ویٹرنری یونیورسٹی اور پروفیسر جئے شنکر اگریکلچرل یونیورسٹی میں سینئر اسسٹنٹ، جونیر اسسٹنٹ کم ٹائپسٹ کے عہدوں پر تقررات کیلئے منعقدہ تحریری امتحانات کی میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔ نتائج کے ساتھ میرٹ لسٹ کی اجرائی عمل میں آئی۔ امیدوار پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائیٹ پر میرٹ لسٹ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ 127 عہدوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں 5885امیدواروں نے درخواستیں داخل کی جبکہ 3968 امیدواروں نے تحریری امتحان لکھا۔ 26 امیدواروں کو امتحانات میں نااہل قرار دیا گیا ۔ جملہ 3942 امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی۔ر