ویٹنام میں طوفان 31 افراد ہلاک ، کئی لاپتہ

   

Ferty9 Clinic

وسطی ویٹنام میں طوفان ’’مولاوے‘‘ کے نتیجہ میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔ طوفان کی وجہ سے زمینی تودے کھسکنے کے کئی واقعات پیش آئے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ طوفان کے باعث تقریباً 56 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں کی تعداد میں عوام کو بجلی کے بغیر زندگی گزارنا پڑ رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اکتوبر کے اوائل سے جاری بارش کے باعث 160 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔