ویٹنگ لسٹ کے منتخب عازمین کو پیر تک رقم ادا کرنے مہلت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 19۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) حج کمیٹی نے حج 2026 کیلئے تیسری ویٹنگ لسٹ اور محرم کوٹہ کے تحت منتخب عازمین کو پہلی اور دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے مہلت میں 22 ڈسمبر تک توسیع کی ہے۔ مذکورہ زمرہ جات کے منتخب عازمین جنہوں نے ابھی تک رقم جمع نہیں کی، انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ جملہ 277300 روپئے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کریں۔ اس میں پہلی قسط کی رقم 152300 اور دوسری قسط کی رقم 125000 روپئے شامل ہیں ۔ منتخب عازمین حج سویدھا ایپ پر کریڈٹ کارڈ ، ڈبٹ کارڈ اور نیٹ بینکنگ کے ذریعہ رقم جمع کرسکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاسکتی ہے۔ رقم کی ادائیگی کے بعد عازمین کو 24 ڈسمبر تک حج درخواست فارمس ، پے ان سلپ یا آن لائین رسید کی کاپی اور میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکٹ ریاستی حج کمیٹی میں جمع کرانا ہوگا۔ رقم کی عدم ادائیگی پر ان کا سفر منسوخ کردیا جائیگا ۔ 1