ویٹ لفٹنگ ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

   

امرتسر۔ برمنگھم میں جاری 2022 کامن ویلتھ گیمز میں شاندار مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا ہفتہ کو امرتسر، پنجاب کے سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ایرپورٹ پر استقبال کیا گیا۔ایرپورٹ پرضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے ویٹ لفٹرز اور کوچز کا پرتپاک استقبال کیا۔ 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان نے ویٹ لفٹنگ میں 10 میڈل جیتے، جن میں تین گولڈ،تین سلور اور چاربرونز میڈلس شامل ہیں۔ہندوستانی ویٹ لفٹرس کے شاندار مظاہروں کا انداز اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہندوستان نے کثیر ملکی کھیلوں میں مسلسل دوسرے ایڈیشن کے لئے ویٹ لفٹنگ کے میڈلس کی تعداد میں سرفہرست ہے، جس نے آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں 2018 کے ایڈیشن میں مجموعی طور پر ایک میڈل زیادہ جیتا۔اس ایڈیشن میں ہندوستان نے پانچ گولڈ، دو سلور اور دو برونز کے تمغے جیتے تھے۔ 2020 ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والی میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام زمرے میں 201 کلوگرام کے مجموعی کھیلوں کے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا ہے اور اس طرح انہوں نے اپنی سابق کارکردگی کو اس مرتبہ گولڈ میڈل سے تبدیل کرتے ہوئے چاروں گوشوں سے تعریف حاصل کی ہے۔ نوجوان جیریمی لالرننگا (مردوں کے 67 کلوگرام) اور اچینتا شیولی (مردوں کے 73 کلوگرام) نے بالترتیب 300 کلوگرام اور 313 کلوگرام کے مجموعی کھیلوں کے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈلس جیتے ہیں۔سنکیت سرگر ، وکاس ٹھاکر اور بندیارانی دیوی سوروکھائیبم نے سلور میڈلس جیتے ہیں ۔