ممبئی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویپرو لمیٹیڈ کے چیرمین عظیم پریم جی نے اپنے نئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بنی نوع انسان کی خدمت میں کمپنی کو حاصل ہونے والی آمدنی کا 34 فیصد حصہ صرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج جاری کردہ ایک بیان میں عظیم پریم جی نے کہا کہ ویپرو کو حاصل ہونے والی آمدنی 52,750 کروڑ (7.5 بلین ڈالر) میں سے 145 ہزار کروڑ روپئے بنی نوع انسان کی خدمت کیلئے خرچ کئے جائیں گے۔ عظیم پریم جی نے فلاحی خدمات کے اپنے عطیات میں اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنے ذاتی اثاثہ جات کو بھی اس کام کیلئے مختص کررہے ہیں۔ عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کی جانب سے بنی نوع انسان کی خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ اس نئے اعلان کے ساتھ ہی وہ 145 ہزار کروڑ روپئے بنی نوع انسان کی خدمت کیلئے وقف کردیں گے۔ کمپنی کی جانب سے اس وقت ملک کے کئی ریاستوں جیسے کرناٹک، اتراکھنڈ، راجستھان، چھتیس گڑھ، پانڈی چیری، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں تعلیم پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ زائد از 150 غیرمنفعت بخش تنظیمیں بھی کام کررہی ہے۔