حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) معاشی تنگی سے دوچار ایک نوجوان نے خود سوزی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ ویویک جو خانگی ملازم تھا اور چنتل علاقہ کا ساکن تھا۔ ویویک گزشتہ چند دنوں سے اپنی ماں سے مسلسل جھگڑا کیا کرتا تھا اور دوپہر میں اس نے کسی کے فون کا جواب بھی دینا بند کردیا تھا۔ ملکاجگری ـآرمی کوارٹرس کے قریب ویویک نے ویڈیو کال کرتے ہوئے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ۔ اس واقعہ کو راست طور پر دیکھنے کے بعد ویویک کے دوست جائے حادثہ پر پہنچ گئے لیکن ویویک جھلس کر فوت ہوگیا۔