ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران سیل فون پھٹ پڑا،کمسن کی موت

   

نئی دہلی :کیرالا میں ایک کمسن لڑکی کی سیل فون پھٹ پڑنے سے موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک 8 سالہ آدتیہ سری کی موت اس وقت ہوئی جب وہ موبائل فون کو چارجنگ پر لگا کر ویڈیو گیمز کھیل رہی تھی جس پر فون اچانک طور پر پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں آدتیہ سری شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ تھروولوامالا کے رہائشی آدیتیہ سری کے ذریعہ استعمال کردہ موبائل فون پیر کو رات تقریباً 10.30 بجے پھٹ گیا۔