حیدرآباد۔ ویڈیو گیم کی آڑ میں چلائے جارہے قمار بازی کے ٹھکانہ کو ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے بے نقاب کردیا۔ انسپکٹر عبدالجاوید کی ٹیم نے مشیرآباد کے علاقہ میں واقع دائرہ مارکٹ ’ ڈریم ویڈیو گیم ‘ پر دھاوا کرکے اس کے مالک معین الدین کو گرفتار کرلیا۔ 38 سالہ معین الدین زمستان پور کا ساکن بتایا گیا ہے۔ پولیس نے معین کے ہمراہ دیگر 18 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے 9555 روپئے نقد رقم سیل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔
