دوحہ : قطر کے دارالحکومت میں دو دہائیوں سے زائد طویل عرصہ سے بہترین کیریئر کے حامل محمد اعجاز الرحمن قریشی کی قابلیت اور اہلیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ حکومتی اداروں کے علاوہ تیل، گیس، میڈیا، ہاسپٹالٹی، بینکنگ اور ریٹیل زمروں میں اپنی مہارت کا لوہا منواچکے ہیں۔ فی الحال موصوف قطر کی پبلک ورکس اتھاریٹی (PWA) کا حصہ ہیں جسے اشغال بھی کہا جاتا ہے۔ اعجاز قریشی نے سکم منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے ایم ایس سی اور انڈین اسکول آف بزنس مینیجمنٹ سے آئی ٹی میں EMBA مکمل کیا ہے۔ صنعتی شعبہ کی زبردست معلومات کے حامل اور تکنیکی مہارت سے لیس ایک منفرد شخصیت اعجاز الرحمن قریشی آج بھی آئی ٹی ایکو سسٹم اور پبلک سیکٹرس میں جدیدیت کو ایک نئی جہت دینے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔