نظام آباد میں اجلاس ، عہدیداروں کو کلکٹر کی مختلف ہدایتیں
نظام آباد ۔ ملک بھر میں 16 جنوری سے کورونا ویکسن کی ٹیکہ اندازی سے متعلق ضروری تمام اقدامات کرنے کلکٹر نارائن ریڈی نے محکمہ صحت کے تمام عہدیداروں کو احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کلکٹر آفس چیمبر میں کوویڈ ویکسن پر ڈی ایم اینڈ ایچ او اور محکمہ صحت کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے 15 جنوری کو کنٹرول روم کا قیام عمل میں لانے کیلئے ڈاکٹروں کو اور عملہ کو مقرر کرنے ڈی ایم اینڈ ایچ او کو احکام دئے ۔ کوویڈ ویکسن کے ضلع نظام آباد میں چھ سنٹروں کا قیام کیا جارہا ہے ۔ جس میں نظام آباد سرکاری دواخانہ اور ہوپ دواخانہ منورما دواخانہ میڈی کیر دواخانہ اور پرتیبھا پر کوویڈ ٹیکہ اندازی کے سنٹر ہوں گے ۔ پہلے مرحلہ میں ویکسن لینے والے افراد کے نام اپ لوڈ کونے اور اگرکوئی دقت پیش آئے تو ایسے افراد کا نام رجسٹر میں درج کرنے کو کہا ۔ 16 جنوری کو ہر سنٹر پر 30 افراد کو ویکسن دی جائے گی ۔ یہ سنٹر پر ایک سینئیر ڈاکٹر اور ہر سنٹر پر دس بیڈ ایک ایمرجنسی روم ایک ایمبولنس رکھی جائے گی ۔ کوئی بھی ملازم ہیڈ کوارٹر چھوڑ کر نہ جانے کے احکام دئے ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر شریمتی لتا ، مسٹر چندر شیکھر کے علاوہ ضلعی عہدیدار موجود تھے ۔