دو افراد گرفتار ، ڈی سی پی ٹاسک فورس ساوتھ زون چکراورتی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد : /21 جنوری (سیاست نیوز) کووڈ19 ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس اور آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کے نیگیٹیو رپورٹس کی تیاری اور اسے فروخت کرنے میں ملوث 2 علحدہ ریاکٹس کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے بے نقاب کردیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس ساؤتھ زون جی چکرورتی نے کہا کہ موجودہ وباء کی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض افراد نے فرضی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس اور آر ٹی پی سی آر ٹسٹ رپورٹس کا کاروبار چلانا شروع کیا ہے جس کے ذریعہ اندھادھند آمدنی حاصل کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کیس میں ان کی ساؤتھ زون ٹیم نے ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے پی لکشمن جو سابق میں ملک پیٹ کے علاقہ آسمان گڑھ میں ہوم کیر ڈائیگناسٹک سرویسیس چلاتا تھا اور بعد ازاں وہ میڈیکس پیتھ لیب سے وابستہ ہوگیا ۔ وہ مذکورہ لیباریٹری کو نمونے بھیجا کرتا تھا اور اس کی رپورٹ حاصل کیا کرتا تھا ۔ گزشتہ چند مہینوں سے بین الاقوامی اور بین ریاستی سفر کیلئے آر ٹی پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ لازم ہونے کا فائدہ اٹھانے کیلئے اس نے مذکورہ لیباریٹری کو مختلف افراد سے حاصل کئے گئے فرضی نمونے بھیج رہا تھا اور نیگیٹیو رپورٹ حاصل کررہا تھا ۔ ان فرضی رپورٹس کیلئے وہ اپنے ساتھ ہی پربھات کمار سانگھی کی مدد حاصل کررہا تھا اور فی رپورٹ 2 تا 3 ہزار روپئے میں فروخت کررہا تھا ۔ اسی طرح کورونا وائرس کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا کاروبار بھی زور و شور سے چل رہا ہے اور اس سلسلہ میں فرضی سرٹیفکیٹس تیار کرنے اور اسے فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈی سی پی ٹاسک فورس نے کہا کہ حالانکہ ویکسینیشن دو مرحلوں میں کیا جاتا ہے اور بعد ازاں مکمل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن محمد طارق حبیب جو امیج ڈائیگناسٹک سنٹر کا ملازم ہے اپنے دو ساتھیوں غلام مصطفی شکیل اور عبدالبشیر کی مدد سے افضل ساگر اربن پرائمری ہیلت سنٹر کی کمپیوٹر آپریٹر کماری سے سازباز رکھتے ہوئے ان خواہشمند افراد کو ویکیسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم کررہا تھا جو ویکسین لینے میں پس و پیش کا شکار ہے ۔ فی فرضی سرٹیفیکٹ 800 تا 100 روپئے میں فروخت کیا جارہا تھا ۔ گرفتار افراد کے قبضے سے فرضی سرٹیفکیٹس اور ٹسٹ کے رپورٹس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔ ب