ماسکو: روس نے امریکہ کے دوسرے ممالک کے ساتھ کورونا وائرس کی ویکسین اشتراک کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پوری دنیا کے لوگوں کو حفاظتی ٹیکہ لگانے میں مدد ملے گی۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایاکہ یہ بہت اچھا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ویکسین کو سیاسی ہتھیار کے طور پر یا سیاسی جبر کے لئے استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔ ایک ہی وقت میں متعدد قسم کی ویکسینیں دستیاب ہوں گی، حالانکہ یہ اسپوتنک وی کی طرح موثر نہیں ہوسکتی ہیں۔ یہ ایک چھوٹا قدم ہوسکتا ہے، لیکن اس سے پوری دنیا کے لوگوں کو ویکسین لگانے میں ہم قریب آجائیں گے۔ تاہم ترجمان نے کہا کہ یہ خطرہ بھی ہے کیونکہ ویکسین دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال ہوگی۔پیسکوف نے کہا کہ اس میں خطرہ ہے، آپ جانتے ہیں کہ اسکی تیاری کے وقت اسپوتنک کو بھی غیر منصفانہ مسابقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تقریبا پوری دنیا سے اس اسپوتنک کو ایک انتہائی قابل اعتماد اور موثر ویکسین کے طور پر قبول کرلیا گیا ہے، اس وجہ سے اب سپوتنک پر حملہ کرنا بہت مشکل ہے۔
