کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے افراط زر، کورونا وائرس کے لیے ویکسین کی کمی پر نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ عوام ان چیزوں سے ناراض ہے جبکہ حکومت سوشل میڈیا پر پابندی عائد کررہی ہے اور اپنی جھوٹی شبیہ کو چمکانے میں مصروف ہے۔ راہل گاندھی نے مہنگائی پربھی جم کرحملہ کیا۔انھوں نے ویکسین کی کمی پربھی حکومت کونشانہ بنایاہے اورکہاہے کہ چوں کہ عوام میں اس پرکافی غصہ ہے اس لیے ان کی آوازدبانے کے لیے سوشل میڈیاپرپابندی لگائی جارہی ہے اوراسے ڈرادھمکاکرروکاجارہاہے۔راہل گاندھی نے لکشدیپ میں نئے متنازعہ احکامات کوبھی جلدواپس لینے کی اپیل کی ہے اوروزیراعظم کوخط لکھ کرکہاہے کہ وہ اس معاملے میں دخل د یںاورپرفل پٹیل کے احکامات کوواپس لیں۔پرینکاگاندھی بھی سوال پوچھ رہی ہیں کہ ویکسین کی کمی کاذمے دارکون ہے۔اسی طرح جن لاپرواہیوں کے وجہ سے ملک کے حالات ہوئے۔ان سب کے لیے کون ذمے دارہے