تہران: نائب ایرانی وزیر صحت نے ایرانی فخرا ویکسین کو غیر معمولی اور حیرت انگیز کام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف دنیا کے چند ممالک ویکسین بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو خوش قسمتی سے آج ایران ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔یہ بات ایرج حریرچی نے آج بروز چہارشنبہ ایرانی فخرا ویکسین کے کلینیکل ٹیسٹ کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ فخرا ویکسین ایک غیر معمولی اور شاندار کام ہے جو مسلح افواج کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور ہمارے ملک کیلیے ایک اور فخر ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں صرف چند ممالک ہیں جو ویکسین بناسکتے ہیں اور خوش قسمتی سے ایران آج چند ویکسینیں کی تیاری کے ساتھ ان ممالک کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جو گذشتہ سو سالوں میں تجربہ نہیں کیا گیا ہے یہ ہے کہ ویکسین کا استعمال کریں اور اجتماعی سیفٹی حاصل کریں۔ جو صرف ویکسین کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔