کولکاتا: چیف منسٹر ممتا بنرجی نے وزارت اعلیٰ کا تیسری مرتبہ حلف لینے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں وزیرا عظم نریندر مودی سے اپیل کی ہیکہ ریاست کے ہر شہری کو مفت میں ویکسین فراہم کرنے کے ساتھ کورونا بیماریوں میں مفید دوائیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ممتا بنرجی نے کورونا کی صورتحال پر ریاست کی تیاریوں اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے آج ہی وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں ہم نے اپیل کی ہیکہ کورونا کے علا ج میں کام آنے والی دوائیوں ریمڈیسیویر اور ٹوسیلیزوماب جیسی دیگر دوائیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال میں کورونا ویکسین کی قلت ہے ۔اس کی وجہ سے مفت ویکسین کی مہم کمزور ہوتی جارہی ہے ۔