ویکسین لگانے سے انکار، امریکی فضائیہ کے 27اہلکار برطرف

   

واشنگٹن: امریکی فضائیہ نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر27 اہلکاروں کوبرطرف کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پر27اہلکاروں کو برطرف کردیا۔ ویکسین لگوانے سے منع کرنے پرحاضر سرویس اہلکاروں کی برطرفی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔پینٹاگون نے اگست میں تمام فوجی اہلکاروں کے لئے ویکسین لگوانا لازمی قراردیا تھا۔ حاضر سرویس اہلکاروں کی بڑی تعداد ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکی ہے۔ امریکی فضائیہ کی ترجمان کا کہنا تھا برطرف اہلکاروں کو موقع دیا گیا تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوانے کی وجوہات بتائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔