ویکسین لگوانے سے بانجھ پن کا کوئی خطرہ نہیں:ماہرین صحت

   

سری نگر: کورونا ویکسین کے بارے میں ظاہر کئے جا رہے مختلف النوع خدشات کے بیچ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ اس ویکسین کے لگوانے سے نوجوان خواتین میں بانجھ پن کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ڈاکٹرس اسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے یو این آئی کو بتایا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے خواتین میں بانجھ پن کے خطرات نہیں ہیں۔