منامہ (بحرین ): خلیجی ریاست بحرین میں ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے۔ ایک بحرینی بینک نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو شاندار رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ بحرین کے السلام بینک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو لوگ ویکسین لگوائیں گے انہیں قرضے کی فیس میں معافی دی جائے گی اور کئی دیگر بینکنگ سہولتیں بھی مفت دی جائیں گی۔بینک کے جن صارفین نے ویکسین لگوالی ہے انہیں قرضوں کی فیس کی وصولی کے بغیر کئی مالیاتی سہولتیں دی جائیں گی ۔جو صارفین اس شاندار پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ، انہیں ٹیکہ لینے کے ثبوت کے طور پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ یا ‘BeAwar’ ایپ پر اندراج دکھانا ہوگا۔