ویکسین لینے کے اندرون ہفتہ ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد : گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص کی ویکسین استعمال کرنے کے اندرون ایک ہفتہ موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 54 سالہ اشوک جو پیشہ سے ڈرائیور تھا، ایک خاتون ڈاکٹر کے یہاں ڈرائیونگ کی ملازمت کرتا تھا۔ گچی باؤلی پولیس ذرائع کے مطابق اشوک نے 18 مارچ کو ویکسین لیا تھا اور 22 مارچ کے دن اس کے سینہ میں اچانک تکلیف شروع ہوگئی جسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج دوران فوت ہوگیا۔ پولیس گچی باؤلی نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔