نئی دہلی: امریکی پبلک ہیلت ایجنسی نے ہندوستان جانے کے خواہشمند مسافرین کو متنبہ کیا کہ اگر وہ کووڈ ویکسین لے چکے ہیں اور پوری طرح صحتمند ہیں، تب بھی اس سفر سے گریز کرنا مناسب رہے گا۔ متعلقہ ادارے نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان کا سفر ناگزیر ہوجائے تو پھر روانگی سے قبل ویکسینیشن کے تمام ڈوز لئے جائیں ۔ اس ادارہ نے ہندوستان کو کورونا وائرس کے معاملہ میں اعظم ترین لیول 4 کے زمرہ میں رکھا ہیجس کا مطلب ہے کہ یہ ملک کووڈ کے معاملہ میں نہایت خطرناک ہے ۔
