حیدرآباد : وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں ویکسین مہم کو پرامن طریقہ سے کامیاب بنانے میں حرکیاتی رول ادا کریں جس کا 16 جنوری سے آغاز ہورہا ہے۔ وزیر صحت نے تمام ارکان اسمبلی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ویکسین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ویکسین کی اہمیت سے متعلق عوام میں شعور بیداری پیدا کرنے میں عوامی نمائندے اہم رول ادا کریں۔ طبی عملہ اور ہیلتھ ورکرس کے ساتھ لاک ڈاؤن کے دوران عوامی نمائندوں نے میگرینٹ ورکرس اور غریبوں میں غذا کی فراہمی کیلئے اہم خدمات انجام دی تھیں۔