ویکسین پر وزیراعظم کی تصویر ضابطہ اخلاق کے خلاف

   

الیکشن کمیشن سے ترنمول کانگریس کی شکایت
کولکاتا : مغربی بنگال کی حکمراں پارٹی ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کو مکتوب لکھتے ہوئے الزام عائد کیاکہ کوویڈ ۔ 19 ویکسینیشن کے دوران جاری کردہ صداقت نامہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر کا استعمال کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ملک کی 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے۔ راجیہ سبھا میں ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبیرن نے مکتوب لکھتے ہوئے کہاکہ ہم آپ پر زور دیتے ہیں کہ آپ وزیراعظم کی تصویر کے استعمال کو روک دیں۔ انتخابات کے دوران عوام کے ٹیکس کے سہارے تشہیر کرنا غیر منصفانہ ہے۔ وزیراعظم کا یہ اقدام ضابطہ اخلاق کے مختلف دفعات کی واضح خلاف ورزی ہے۔ مرکز میں جو پارٹی اقتدار پر رہتی ہے یا ریاستوں میں اقتدار پر رہنے والی پارٹیوں کو یہ یقینی بنانا ہوتا ہے کہ وہ انتخابات کا منصفانہ انعقاد عمل میں لائیں۔