ویکسین پہلے وزیراعظم کو دی جائے: کانگریس لیڈر

,

   


پٹنہ : بہار کانگریس کے لیڈر اجیت شرما نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو کوویڈ ۔ 19 ویکسین کا ٹیکہ سب سے پہلے لینا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ روس اور امریکہ میں سربراہان مملکت نے اِس ویکسین کا پہلا ٹیکہ لیا ہے تاکہ عوام کے شبہات دور کئے جاسکیں۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہاکہ پی ایم مودی اور سینئر ترین بی جے پی لیڈر کو چاہئے کہ سب سے پہلے ویکسین لیتے ہوئے عوام کا بھروسہ حاصل کریں۔