بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہیکہ ریاست میں ریمڈیسیور کی فراہمی جاری ہے ۔ اس کا بحران دو تین دن میں ختم ہوجائے گا۔شیوراج چوہان نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا ہیکہ مدھیہ پردیش میں ریمیڈیسیور کی سپلائی مسلسل جاری ہے ، مجھے یقین ہیکہ دو تین دن میں اس کا بحران مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔ یہ انجکشن میڈیکل کالجوں اور ضلع ہاسپٹلس میں لگاتار بھیجے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا متاثرین کیلئے بستروں کی تعداد بڑھانے کیلئے ریاستی حکومت نے پرائیویٹ ہاسپٹلس کو پیش کش کی ہیکہ انہیں جگہ مہیا کی جائیگی، وہ اپنا سسٹم لگائیں اور اپنے ہاسپٹلس کا آغاز کریں۔ کچھ لوگوں نے مثبت جواب دیا ہے ، ان کیساتھ بات چیت جاری ہے ۔ ہم کسی بھی حالت میں بستروں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی فراہمی کیلئے 2,000آکسیجن کنسنٹریٹر خریدنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اگر مریض بڑھتے ہے تو پھر سلنیڈر کیساتھ ہی کنسنٹریٹربھی کام آئیں گے ۔ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہیکہ ہاسپٹلس میں ضروری ساز و سامان اور ادویات کی کمی نہیں ہو۔
