ای ایس آئی میڈیکل کالج ڈیلاسیس و دیگر سنٹرس کا افتتاح ۔ کشن ریڈی
حیدرآباد : مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کورونا کا ٹیکہ تیار کرنے دن رات کوشش کررہے ہیں۔ صنعت نگر میں ای ایس آئی میڈیکل کالج کا کشن ریڈی نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈیلاسیس سنٹر اور نومولود کیلئے تیار کردہ کوویڈ سیف انکیولیشنس سنٹر کا افتتاح کیا۔ کشن ریڈی نے کہا کہ وزیراعظم کورونا سے نمٹنے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے کر وزیراعظم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کورونا ویکسین کیلئے دیگر ممالک پر انحصار کئے بغیر ملک میں ویکسین کی تیاری کیلئے منصوبہ بندی کرکے کام کررہے ہیں۔ اس معاملے میں حکومت جستجو اور لگن سے کام کررہی ہے۔ کورونا ویکسین تیار کرنے والے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیراعظم نے حیدرآباد کا بھی دورہ کیا تھا۔