حیدرآباد : دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری کیلئے اہم مرکز کے طور پر حیدرآباد کے موقف کو مزید مستحکم کرتے ہوئے شہر کی کمپنی Virchow Biotech Private Limited نے سالانہ 200ملین اسپوٹنک ۔وی ویکسین کی تیاری کیلئے رشین ڈائرکٹ انوسٹمنٹ فنڈ ( آر ڈی آئی ایف ) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو دنیا کا پہلا درج رجسٹر ویکسین ہے ۔ ملک میں ویکسین کی تیاری کیلئے حیدرآباد کو اہم مقام حاصل ہے جہاں پہلے ہی کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری عمل میں لائی جارہی ہے جن میں Remdesivir, Hydroxychloroquine اور Favipiravir وغیرہ شامل ہیں ۔ چار کمپنیاں جو کووڈ ویکسین تیار کررہی ہیںان کا مرکز حیدرآباد میں ہے۔ آر ڈی آئی ایف نے بتایا کہ 2021کے دوسرے سہ ماہی میں ٹکنالوجی کی منتقلی کی تکمیل متوقع ہے جس کے بعد اسپوٹنک۔وی ویکسین کی بڑے پیمانے پر کمرشیل تیاری عمل میں آئے گی ۔