نیویارک۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ جو لوگ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں وہ اب احتیاطی تدابیر کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ’اگر لوگ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو وہ سفر کر پائیں گے۔‘ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق ’ان لوگوں کو قرنطینہ اور سفر کے بعد کورونا ٹیسٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ تاہم سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ آنے سے پہلے بین الاقوامی مسافروں کو کورونا نیگٹیو ٹیسٹ کی ضروت ہوگی، جبکہ ان کا امریکہ پہنچنے پر بھی ٹیسٹ ہوگا اور اگر ضرورت ہو تو ان کو قرنطینہ بھی کیا جائے گا۔نئے قواعد وضوابط کے مطابق ویکسین لگوا چکنے والے افراد بغیر ٹیسٹ کے بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں، تاہم جہاں وہ جا رہے ہیں، اگر وہاں ٹیسٹ کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے تو ان کو کروانا پڑے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے قواعد وضوابط اس لیے جاری کیے گئے ہیں کیونکہ ان دنوں امریکہ میں موسم بہار اور ایسٹر کی چھٹیاں ہیں۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ’ صرف وہی لوگ مکمل ویکیسن حاصل کرنے والے تصور کیے جائیں گے جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہوں۔‘امریکہ میں ہر پانچ میں ایک سے زیادہ افراد ویکیسن کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔
کورونا آئندہ ہفتوں میں جرمنی میں سخت پابندیاں
برلن۔ جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ ہفتوں میں کورونا وائرس سے متعلق سخت پابندیوں کا اعلان کیا جاسکتاہے ۔جمعہ کو عوام سے ٹیلی ویژن کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے مسٹر اسٹین میئر نے کہا ‘‘ اگلے کئی ہفتوں میں دوبارہ سے سخت پابندیوں کی ضرورت ہوگی جیسا کہ آپ مجھے جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی معاشرے میں عدم اعتماد اور مایوسی کی لہر پھیل رہی ہے ۔ صدرنے ٹیکہ کاری کی اہمیت کا بھی ذکر کیا، دو دن پہلے انہوں نے بھی ایک ٹیکہ کی پہلی خوراک لی ہے ۔